سیالکوٹ(نامہ نگار ) بمبانوالہ کے شیر فروش سعیدمعراج دین کو موٹر سائیکل پر دودھ لے کر جاتے ہوئے راستے میں تھانہ ائیرپورٹ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر بلال اور2انسٹیبلوں سلیم اور شاہ نے روک کرگرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا اور موٹرسائیکل بھی قبضہ میں لے لی لیکن بعد میں 40ہزار رشوت لینے کے بعد اسے چھوڑ دیا لیکن موٹر سائیکل واپس نہ کی اور قتل کردینے کی دھمکیاں دیں ، اینٹی کرپشن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔