پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما او رسینیٹر رحمان ملک کہتے ہیں کہ نریندر مودی نے خود قبول کیا کہ انہوں نے ہمارا ملک توڑا تھا۔
پیپلز پارٹی رہنما سینیٹر رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کلبھوشن کا کیس مس ہینڈل ہوا ہے،ہم نے اس کیس میں مار کھائی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا ضرور ہونا چاہیے اور سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے، سوشل میڈیا پر جھوٹا اکاؤنٹ استعمال کرنے والے کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔