بھمبر(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی ضلع بھمبر و حلقہ برنالہ آج بروز جمعرات دن 11 بجے ضلع کچہری بھمبر کے باہر چوہدری پرویزاشرف کے زیر قیادت احتجاجی دھرنا دے گی ، اس حوالہ سے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے چوہدری پرویز اشرف نے گزشتہ روز مجوزہ جلسہ گاہ کا معائنہ کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی سنیئر نائب صدر و سابق وزیر حکومت چو ہدری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے عوام ا ٓج گڈ گو رننس کا پو ل کھو ل دیں حکومت آزادکشمیر نے اساتذہ کے انتقامی تبادلے کر کے انتقامی سیاست کی بنیاد رکھ دی ہے جس کا نقصان صرف عام فرد کو ہو رہا ہے وزیر اعظم اپنی گڈ گو رننس کا خیا ل کر تے ہو ئے تما م تبادلہ جا ت کو فوری منسوخ کر نے کا حکم جاری کریں۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے بھمبر میں صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا چو ہدری پر ویز اشرف نے کہا کہ ہمارا 5سالہ دور ملازمین کو ریلیف دینے کا دور تھا ہم نے کسی ملازم کو اس کے کسی سیاسی تعلق کی وجہ سے انتقام کا نشا نہ نہیں بنا یا یہی وجہ ہے کہ پیپلز پا رٹی کے دور میں کسی طرف سے بھی انتقامی تبا دلوں کی آوازنہیں اٹھی مگر مسلم لیگ نو ن کی موجودہ حکومت نے جس طرح اپنے پہلے سال میں ہزا روں اساتذ ہ کے تبادلے کر کے تعلیمی نظا م کو تباہ کر نے کی کوشش کی ہے اس کی مثا ل ماضی میں بھی نہیں ملتی وزیر اعظم اخباری بیا نا ت اور اپنی تقر ریوں میں گڈ گو رننس کا اکثر تذکر ہ کر تے ہیں جو خوش آئند ہے مگر اس کے اثرا ت ابھی تک فیلڈ میں نہیں پہنچے لہذا وقت کا تقاضا ہے کہ وزیر اعظم آج ہی ان تبادلہ جا ت کو منسوخ کر یں اور حلقہ برنالہ میں انتقامی کارروائیاں فوری طور پر بند کی جائیں کارکنوں کی عزت نفس کا بھرپور دفاع کروں گا ہمارے پُر امن احتجاج کو کمزوری نہ سمجھا جائے حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو عوام دما دم مست قلندر کرنے پر مجبور ہوں گے۔