بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولپورمیں نواب آف بہاولپورکی برسی منائی جارہی تھی، واپڈ ا کی جانب سے مسلسل 6گھنٹے بجلی بند کرکے نواب آف بہاولپور کی برسی کی تقاریب کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی جس پر شہریوں آصف، وقاص، حیدرعبداللہ، ریاض،الطاف، ڈاکٹر سلیم، خواجہ نسیم، عبدالمنان، اعجاز شاہ، فراز ہاشمی، چوہدری وسیم، عمران یوسف اوراویس احمد قرنی نے شدید احتجاج کرتے ہوئےمطالبہ کیاکہ ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔