صوابی( نمائندہ جنگ)آل گورنمنٹ کوارڈی نیشن کونسل صوابی نے اپنے مطالبات کے حق میں مرکزی صدر فضل غفار باچا کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا بعد ازاں ضلعی اسمبلی ہال شاہ منصور صوابی میں احتجاجی جلسہ عام سے خطاب کرتےہوئے مرکزی صدر آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن فضل غفار باچا ‘ صوبائی صدر محمد سریر خان ، ضلعی صدر چار سدہ حاجی ہدایت ، صدر بونیر وزیر زادہ صوبائی میڈیا کوارڈینیٹر قاری محمد فیاض گل ، صدر درجہ چہارم اکبر خان مہمند ، ضلعی صدر صوابی ذاکر اللہ عمر خیل ، صدر کلاس فور اسلم چاچا اور دیگر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس بار سرکاری ملازمین نے یہ عہد کیا ہے کہ آج پچیس مئی 2017کے دھرنے کو اسلام آباد میں پوری قوت سے کامیاب بنایا جائیگا اور حکومت سے اپنے بنیادی اور آئینی حق چھین کر رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ صوبائی حکومت بھی سرکاری ملازمین کے مسائل و مطالبات کو اس آخری بجٹ میں تسلیم کر کے ملازمین کو ریلیف دے۔