لاہور(اپنے نامہ نگار سے) امریکی قونصل جنرل یوری فیجکیونے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے سینئررہنما سیدیوسف رضاگیلانی نے کہا کہ ہماری اور امریکہ کی شراکت داری ہے جس کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے امریکی قونصل جنرل کا استقبال کیا ۔