• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ سرگودھا شعبہ ابلاغیات میں طلبہ کے پراجیکٹس کی نمائش

سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے زیر اہتمام فائنل سمسٹر کے طلبہ کے پراجیکٹس کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔نمائش میں طلبا و طالبات نے ٹیلی ویژن پروڈکشن ، ایڈورٹائزنگ اور تعلقات عامہ کے حوالے سے اپنے پراجیکٹس کی نمائش کی۔ ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لاء ڈاکٹر نواز محسود، ڈائریکٹر ہم نصابی فورم اعجاز اصغر بھٹی ،پرنسپل لاء کالج گل شیر بٹ ، انچارج شعبہ ابلاغیات نعمان یاسر،انسپکٹر ٹریفک ایجوکیشن ملک اشرف ودیگر نے کہا کہ پراجیکٹس کی نمائش کے ذریعے طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا موقع ملا ۔ طلبہ تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں جس کا اندازہ نمائش میں پیش کیے گئے پراجیکٹس سے لگایا جا سکتا ہے۔ ایسے پراجیکٹس اور نمائشوں کے ذریعے طلبہ میں اعتماد پیداہوتا ہے ۔
تازہ ترین