بینظیر ہاؤسنگ اسکیم کرپشن کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے ملزم چودھری اشرف کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
بینظیر ہاؤسنگ اسکیم میں ساڑھے 22 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا کیس سندھ ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔
نیب کا کہنا ہے کہ ملزم چودھری اشرف نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، ملزم نے رقم کی ٹرانزیکشن کے لئے ذاتی اکاؤنٹ کا بھی استعمال کیا تھا جبکہ ملزم چودھری اشرف اٹھارہ ماہ سے جیل میں ہے۔
کراچی میں ہونے والی سماعت میں جسٹس جنید غفار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست ضمانت پر 5 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔