• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Nato Wants Peace In The Middle East Secretary General Of Nato
نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نےکہا ہے کہ نیٹومشرق وسطیٰ اور دیگر علاقوں میں امن کا خواہاں ہے لیکن کئی مرتبہ طاقت کا استعمال بھی ضروری ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو میں نیا انٹیلی جنس سیل بنا یا جا رہاہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ چار بیٹل گروپس اسٹونیا، لٹویا، لتھوینیا اور پولینڈ میں تعینات کئے جا رہے ہیں ۔

ایک اور سوال کے جواب میں سیکریٹری جنرل نیٹو نے کہا کہ ہم عراق اور شام کو فو جی تربیت کے علاوہ اداروں کی تعمیر میں بھی مدد دے رہے ہیں ۔

نام نہ بتانے کی شرط پر گفتگو کرتے ہوئے نیٹو کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ افغان فوج میں نچلی سطح پر کافی مسائل ہیں اور اس کے کئی ہزار فوجی فرار ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ افغان فوج بہت بہادر ہے لیکن افغانستان سے یہ پیغام آیا ہے کہ مزید دو ہزار فوجی بھیجے جائیں ۔
تازہ ترین