پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ کا کہنا ہے کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ پاک چین دوستی کی عظیم مثال ہے۔
ساہیوال کول پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے مزید کہا کہ ماہرین کی شب و روز محنت سے منصوبے کو مقررہ وقت سے 6 ماہ قبل مکمل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے سے مقامی لوگوں کے لیے ملازمتوں کے 3ہزار مواقع پیدا ہوئے، منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی سے ایک کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ سی پیک کے تحت بجلی کی پیداوار کا پہلا منصوبہ ہے،منصوبے پر کام کے باعث مقامی لوگوں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال سیکھا۔
سن وی ڈونگ نے یہ بھی کہا کہ اس منصوبے کا کام کرنے والی کمپنی نے 200 پاکستانی انجینئرز تربیت کے لیے چین بھیجے۔