ساہیوال (ایجنسیاں)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھ پر بہتان لگانے والے ملک کا نقصان کررہے ہیں مگروہ اپنے مقصدمیں کامیاب نہیں ہوں گے‘ ان کے منفی روئیے سے ہم رکنے والے نہیں ‘ الزامات کی سیاست دھری کی دھری رہ جائے گی‘ہمارا کام جھوٹے الزامات دھوڈالے گا ‘ ہمارے پاس تو جھوٹے الزامات کا جواب دینے کا وقت بھی نہیں ، ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنے والے ناکام اوران کی سازشیں دھری کی دھری رہ جائیں گی‘ہمیں ایشین ٹائیگر بننے سے کوئی روک نہیں سکتا،دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا‘ ہم انشاءاللہ معاشی ترقی میں بھی 5.3 فیصد شرح نمو کا ہدف اور اگلے سال معاشی ترقی کا 6فیصدہدف حاصل کرنے میںکامیاب ہو جائیں گے‘کول پاورپروجیکٹ ریکارڈ 22ماہ کی مدت میں مکمل کیا‘اس کے اصل ہیروشہبازشریف ہیں‘ہماری حکومت کرپٹ ہوتی تو یہ منصوبہ اتنے کم وقت میں مکمل نہ ہوتا‘ 2018ء تک بجلی کا بحران ختم اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے مکمل طور پر چھٹ جائیں گے‘نئے مالی سال میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کوساہیوال میں پاکستان کے سب سے بڑےکول پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس منصوبے کاسنگ بنیاد 30مئی 2014ءکو وزیراعظم محمدنوازشریف نے ہی رکھا تھا جس پر 152ارب روپے لاگت آئی ہے‘ اس منصوبے کا دوسرایونٹ جون کے پہلے ہفتہ میں کام شروع کردے گا۔اپنے خطاب میںوزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ساہیوال کول پراجیکٹ کی ریکارڈ کم عرصہ میں تکمیل پنجاب اسپیڈ کی واضح مثال ہے‘یہ پنجاب اسپیڈ ہے،یہ مسلم لیگ ن اسپیڈ ہے، شاباش شہباز شریف ، آپ(شہباز شریف) مجھے ہیرو کہتے ہیں،آپ خود ہیرو ہے‘نواز شریف نے عوام کی فلاح و بہبود اور قومی ترقی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی و خوشحالی کے منصوبوں سے پاکستان میں حالات یکسر تبدیل ہو جائیں گے، ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا، عوامی فلاح اور ترقی کے منصوبوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو ناکامی ہو گی، ان کی ساری سازشیں دھری کی دھری رہ جائیں گی، الزام تراشی کرنے والے مجھے نہیں بلکہ عوام کی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم ان کے اس رویہ کو عوام کی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کی صورت میں ناکام بنائیں گے‘مجھے زک پہنچانے کی آڑ میں مخالفین ملک کا نقصان کر رہے ہیں‘ رکاوٹیں میرے کاموں میں نہیں ملک کی ترقی میں ڈالی جا رہی ہیں ‘ملک و قوم کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ،ہمارا کام دوسروں کے جھوٹے الزامات کو دھو ڈالے گا‘پچھلے دور میں کسی منصوبے پر کام نہیں ہوا بہتان تراش بتائیں ہم کرپشن کرتے تو ترقیاتی منصوبے اتنی تیزی سے کیسے مکمل ہوتے ؟تم لگے رہے ہو ہم کام کرتے رہیں گے‘ ان کے رویے سے ہم اپنا کام بندنہیں کریں گے پاکستان رکے گا نہیں اپنی منزل پر پہنچ کر رہے گا‘وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت میں آئے تو توانائی کی کمی ‘ دہشت گردی اور کمزور معیشت جیسے مسائل ورثے میں ملے‘ ہم نے دلیرانہ اقدام اٹھایا‘ آپریشن کر کے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی‘ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ دنیاکی پانچ بہترین مارکیٹوں میں شامل ہو گئی ہے‘ ہمارے دور میں اسٹاک ایکسچینج 19 ہزار سے 53 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکی ہے‘تربیلا کے ذریعے مزید 1300 میگا واٹ بجلی نظام میں شامل ہو گی اور ملک میں اندھیروں کے خاتمے کا خواب پورا ہوجائے گا‘ سی پیک کے تحت 56 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور یہ سرمایہ کاری 63 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی‘ خیبر پختونخوا میں بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت موٹر وے اور شاہراہیں تعمیر کر رہی ہے‘آپ اسحاق ڈار صاحب سے سنو گے ہمارا ترقیاتی بجٹ بہت زیادہ ہو گا‘وزیر اعظم نے کہا کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ کے تمام ورکرز کو ایک مہینے کا بونس دیا جائے گا۔