• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنے اور میوزیکل شو کی وجہ سے ملک کی معیشت کو 100؍ ارب کا نقصان پہنچا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تحریک انصاف پر تنقید

 اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال 2016-17ء پیش کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے اور میوزیکل شو کی وجہ سے ملک کی معیشت کو 100؍ ارب کا نقصان پہنچا ‘ جب بھی معیشت ترقی کرتی ہے کوئی نہ کوئی عجوبہ سامنے آ جاتا ہے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی جائزہ برائے مالی سال 2016-17ء پر بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ اس دھرنے اور میوزیکل شو کی وجہ سے ملک کی معیشت کو 100؍ ارب کا نقصان ہوا۔ ملک کی معیشت میں جب بھی بہتری آتی ہے کوئی نہ کوئی عجوبہ سامنے آ جاتا ہے۔
تازہ ترین