بہاول پور (سٹی رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین بہاولپور کے زیر اہتمام تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ،ایڈہاک ریلیف الاؤنسز کو تنخواہوں میں ضم کرنے اور دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے سرکل آفس میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی، زونل چیئرمین فیاض خان بلوچ،زونل سیکرٹری چودھری ذوالفقار زلفی،ڈویژنل چیئرمین ماڈل ٹاؤن شفیع سلیم،ڈویژنل چیئرمین سٹی جعفر اقبال،ممبر مرکزی کونسل رانا کامران اقبال،چیئرمین لودہراں ڈویژن شبیر گجر،چیئرمین احمد پور شرقیہ راؤ وکیل،ڈویژنل چیئرمین حاصل پور جعفر سندھو سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہر سطح پر آواز بلند کرکے ملازمین کا حق لیا ہے اور مستقبل میں بھی مزدورں کی خدمات سلسلہ جاری رکھیں گے۔مقررین نے کہا کہ آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کیوجہ سے ملازمین معاشی طو ر پر سخت پریشان اور مشکلات کا شکار ہیں۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے ایڈہاک ریلیف الاؤنسز کو تنخواہو ں میں ضم کیا جا ئے اور ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔