بہاول پور (سٹی رپورٹر) چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلہ میں ڈویژنل سطح پر اول، دوم، سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان مصور اور مقابلہ میں حوصلہ افزائی کا انعام حاصل کرنے والے دس مصور صوبائی سطح پر مقابلہ مصوری میں شرکت کرنے کے لیے لاہور روانہ ہوگئے۔ ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل اور دیگر افراد نے انہیں الوداع کہا۔ چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت صوبائی سطح پر مصوری کا مقابلہ26مئی کو لاہور میں منعقد ہوگا۔ 13رکنی وفد میں نوجوان مصوروں سمیت محمد افضل جہانگیر اور پروگرام آفیسر آرٹس کونسل سلیم قیصر شامل ہیں۔