بجٹ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی کیا ہو، اس حوالے سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے شروع کردیے ۔
خورشید شاہ کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ غریب اور معصوم کسانوں پر تشدد ہواہے،جس پرخاموش نہیں رہا جاسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہیں،بجٹ اجلاس میں بھرپور احتجاج کریں گے، اپوزیشن کالی پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شریک ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس میں احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد بائیکاٹ کی تجویز دی ہے جبکہ تحریک انصاف نے پوری بجٹ تقریر کے دوران احتجاج جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔