راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) ضلع راولپنڈی میں قائم کئے جانیوالے سستے رمضان بازارشروع ہوگئے ہیں۔ سٹال لگ گئے ہیں۔ قائم مقام کمشنر اور ڈپٹی کمشنر طلعت محمود گوندل اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران رمضان بازاروں میں تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف رحیم اور ایڈشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نازیہ پروین سدھن نے بتایا کہ حیدری چوک سمیت بعض دیگر رمضان بازاروں میں خرید و فروخت شروع ہو چکی ہے۔