بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمد سلیم افضل نے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں نماز ، افطار اور تراویح کے دوران امن و امان برقراررکھنے کے لیے حکومتی سطح پر تمام انتظامات کیے گئے ہیں ،وہ اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ضلعی بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک میں مساجد اور امام بارگاہوں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر رانا محمد سلیم افضل نے ماڈل بازار میں قائم رمضان بازار، میلے والی گلی کے نزدیک فیکٹری ایریا میں موجود ایئر کنڈیشنڈ ماڈل رمضان بازار اور ریلوے سٹیشن کے نزدیک رمضان بازار کا معائنہ کیا۔