سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) صوبہ بھر کے دیگر اضلاع کی طرح سیالکوٹ میں بھی ریکارڈ یافتہ یوسی چیرمینوں کی جانچ پڑتال کے لئے سکیورٹی برانچ کو احکامات صادر کئے جائیں گے تاکہ ان کی موجود وابستگی اور ذرائع آمدن کا معلوم کیا جاسکے۔ دریں انثا ان کے حلقہ سمیت دیگر تھانہ جات میں ان کے خلاف درج مقدمات کا بھی ریکارڈ اکھٹا کیا جائے گا تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ ان کی بربریت کس طرح مکمن ہوئی یا ان کے خلاف درج مقدمات داخل دفتر کیسے ہوئے۔