سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) تھانہ رنگپورہ کے علاقہ تلواڑہ میں شہری عقیل بیگ کے گھر گھس اسلحہ کے زور پراسکو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دینے والے یوسی چیئرمین تلواڑہ شمشیر خان وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، یوسی چیئرمین کچھ عرصہ قبل ہی ضمانت پر رہاہوئے تھے۔ اگست2016 میں یوسی چیئرمین شمشیر خان، اسکے بھائیوںشان خان اور آفتاب گل خان اور2نامعلوم افراد نے سیاسی رنجش پر دوبھائیوں وکیل مرزا ظفر بیگ، اسکے بھا ئی عمران بیگ کو فائرنگ کرکے قتل جبکہ نعمان بیگ کو زخمی کردیا تھا ۔ رابط پر تھانہ اہلکار نے بتایا کہ عقیل قتل ہونے والے 2بھائیوں کے مقدمہ کے مدعیان میں شامل ہے ۔