• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا جلسہ نےلیگی ارکان اسمبلی کو خوفزدہ کردیا‘عنصرمجید

سرگودھا(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف سرگودہا سٹی کا اجلاس سٹی سیکر ٹریٹ میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر عنصرمجید خان ،سٹی جنرل سیکرٹری محمود بخش گیلانی اورشفقت شاہ نے کہا کہ 12مئی کے سرگودھا جلسہ کی کامیابی کسی فرد واحد کی کامیابی نہیں بلکہ تمام عہدیداران اور کارکنوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔پی ٹی آئی کے کامیاب جلسہ کے بعد سرگودہا میں لیگی ارکان اسمبلی اپنے مستقبل سے خوف زدہ ہوچکے ہیں اور اس وقت مقامی سطح پر مسلم لیگ ن کہیں بھی نظر نہیں آ رہی ۔آئندہ انتخابات میں چیئر مین تحریک جس امیدوار کو بہتر سمجھ کر ٹکٹ دیں گے سب سے پہلے میں اس فیصلے کی حمایت کروں گا ۔تما م عہدیداران اور کارکن ایک ہیں اور کسی بھی سطح پر دھڑے بندی نہیں ہے ۔ سٹی آفس کے قیام کیلئے سامنے آنے والی تجویز پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔ سٹی کے تمام عہدیداران یو سی اوروارڈ لیول پر اپنی باڈیز کو جلد مکمل کریں۔قیادت کی ہدایت پر یو سی اور وارڈز کے صدور اپنے گھروں پر پارٹی پرچم لگائیں گے ۔
تازہ ترین