امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران خدا کا خوف کریں اور رمضان المبارک میں تو لوڈشیڈنگ سے ریلیف دے دیں۔
منصورہ لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ رمضان المبارک میں بھی لوڈشیڈنگ میں کوئی خاص کمی نہیں آئی، پہلی سحری میں ہی آدھے کراچی سمیت شہروں اور دیہات میں اندھیروں کا راج تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ جاتے ہیں، تاجروں نے پھلوں، سبزیوں اور کھجور کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ کر دیا، حکمران ایئرکنڈیشنڈ محلوں سے ذرا باہر نکلیں تو عوام کی حالت زار کا پتہ چلے گا۔