سکھر (بیورو رپورٹ) معذور اتحاد کی جانب سے حکومت سندھ سے بجٹ میں معذوروں کے لئے خصوصی پیکیج و مراعات کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ معذور اتحاد کے شاہنواز کاندھڑو، غلام رسول درانی، طالب حسین ملاح و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں معذوروں کے نظر انداز کیا جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔