• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس نے کارروائیوں میں 3ملزمان کو گرفتار کرلیا

Karachi Police Arrested 3 Criminals In Operations
کراچی میں گلشن اقبال اور گولیمار میں پولیس نے کارروائیاں کرکے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی گلشن اقبال غلام مرتضی بھٹو کے مطابق نیپا چورنگی کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران2 ملزمان رضا اور محمد صادق کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لانڈھی سے چھینی گئی موٹرسائیکل ملی ہے۔ملزم اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ادھر گولیمار چورنگی کےقریب مبینہ پولیس مقابلے میں شہری سے لوٹ مار کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،ملزم کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔
تازہ ترین