• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپنز ٹرافی وارم اپ میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ ہوگا

Pakistan To Face Australia In Champions Trophy Warmup Today
چیمپنز ٹرافی سے پہلے ٹیم پاکستان اپنا دوسرا اور آخری وارم اپ میچ آج عالمی چیمپین آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی ۔برمنگھم میں چار جون کو ہو گا پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا،لیکن آج ہے اس کی تیاری کا آخری اہم دن ہے۔

جس میں ٹیم کمبی نیشن بھی بنے گا ، اس کی آزمائش بھی ہو گی،کیونکہ دوسرے اور آخری وارم اپ میچ میں گرین شرٹس کے مقابل آ رہے ہیں کینگروز عالمی چیمین آسٹریلیا جو گروپ اے میں ہے۔

اس نے بھی پہلے وارم اپ میچ میں سری لنکا کے خلاف 2 وکٹ سےکامیابی حاصل کی ، جبکہ پاکستان نے بھی بنگلا دیش کو2وکٹ سے ہرایا ہے۔

دونوں ٹیموں کے لیے اپنا کمبی نیشن بنانے کا آخری موقع ہے۔ چیمپینز ٹرافی ٹورنامنٹ یکم جون سے شروع ہو گا اور پاکستان کا پہلا میچ4 جون کو بھارت سے ہوگا۔
تازہ ترین