پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹراعتزاز احسن کہتے ہیں کہ حسین نواز کی درخواست پرعدالت نے درست فیصلہ کیا، درخواست گزاروں کوپتا تھا سپریم کورٹ ان کی درخواست کوپذیرائی نہیں بخشےگی۔
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے جے آئی ٹی ممبرز پر اعتراض صرف ان پر پریشر ڈالنے کے لیے کیا، انہوں نے پیش بندی کی کہ جے آئی ٹی آزادانہ فیصلہ نہ کرے، دباؤ میں کرے۔
اعتزاز احسن کاتفتیش میں وکیل ساتھ رکھنے کی درخواست پر بھی تنقیدکرتے ہوئے کہنا ہے کہ وکیل ساتھ رکھنے کی اجازت تو پھر ہر ملزم کو ہرتھانیدار کی تفتیش میں ہو، تفتیشی عمل میں وکیل کو بیٹھنے دینا غیر قانونی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر سوالنامہ دیا جاتا تو سب ایک دوسرے سے ہم آہنگ جواب تیار کرلیں، ہم آہنگ جواب سے تو پھر تفتیش کا سارا مقصد ہی فوت ہوجاتا ہے۔