• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل کراچی فٹ بال ٹورنامنٹ موسی لاشاری کلب کے نام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی لعل محمد کے پی ٹی، اللہ بخش الوک واٹر بورڈ یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل موسیٰ لاشاری یوتھ نے شرافی محمڈن یوتھ کو 1-0سے شکست دیکر جیت لیا۔ میچ کا فیصلہ کن گول عدیل نے کیا۔ لائٹ آف بلوچ فٹبال کلب کے زیراہتمام گبول پارک لیاری میں جاری ٹورنامنٹ کے فائنل کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں میچ کا فیصلہ کن گول موسی لاشاری کی جانب سے عدیل نے کھیل کے58 ویں منٹ میں اسکور کرکے اپنی ٹیم کو1-0 کی برتری دلوائی۔ فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی شکیل بلوچ نے فاتح ٹیم موسی لاشاری یوتھ کو فاتح ٹرافی اور ٹریک سوٹ اور رنراپ کو شرافی محمڈن یوتھ ٹرافی اور ٹریک سوٹ دیئے گئے۔
تازہ ترین