اسلام آباد (حنیف خالد) وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات ونجکاری سینیٹر اسحاق ڈار نے وفاقی بجٹ پیش کرنے کے بعد ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کا تفصیلی دورہ کیا وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو ہارون اختر خان چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد نے وزیر خزانہ ریونیو سینیٹر اسحاق ڈار کا استقبال کیا پھر اکٹھے تیسرے فلور پر ایف بی آر کے بورڈ روم میں چلے گئے جہاں پر ایف بی آر کی میزانیہ ساز ٹیم کے تین درجن افسران اہلکاروں کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی مختصر تقریر میں شاباش دی ان کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیر خزانہ نے ایف بی آر کے چیئرمین ممبر صاحبان کو بھی ایسا بجٹ بنانے میں معاونت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا جو متوازن عوام دوست موجودہ حالات کا متقاضی سمجھا جارہا ہے۔