گجرات(نمائندہ جنگ) اپوزیشن نے فنڈز نہ ملنے پر ضلع کونسل کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا، گذشتہ روز ضلع کونسل کا بجٹ اجلاس ضلع کونسل ہال میں ہوا، جس کی صدارت ضلعی چیئرمین محمد علی تنویر نے کی، اس موقع پر اپوزیشن ارکان نے ترقیاتی سکیموں میں اپوزیشن ارکان کو فنڈز نہ دینے پر شدید احتجاج کیا، ایجنڈا کی کاپیاں پھاڑ کر اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔