گجرات(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید عمران رضا نقوی نے تھانہ سول لائن کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم بلال حنیف کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا‘ عدم ادائیگی جرمانہ پر مجرم کو مزید 6ماہ قید بھگتنا ہوگی‘ استغاثہ کے مطابق مجرم بلال حنیف نے 2012ء میں کار کے تنازعہ پر محلہ شفیع آباد کے رہائشی عمران کو جی ٹی روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔