راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی میں غیر قانونی مذبح خانوں کی بہتات ہوگئی ہے ۔ غیر قانونی مذبحہ خانوں میں ہزاروں جانوروں کو ذبح کرکے فروخت کیا جا رہاہےاور بیمار جانوروں کا گوشت پورے شہر میں سپلائی کیا جاتا ہے محلہ راجہ سلطان ، خیابان سرسید ،تیلی محلہ ، ٹیپور وڈ، گنجمنڈی میں ذبح خانوں کی موجودگی کی اطلاع ہونے کے باوجود حکومتی ادارے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں سب سے بڑا ذبح خانہ محلہ راجہ سلطان میں قائم ہیں۔ہولی فیملی روڈ پر قائم ذبح خانے پر روزانہ درجنوں جانور ذبح کیے جاتے ہیں اور تمام تر فضلہ چھوٹی نالیوں میں بہایا جاتا ہے جس سے علاقے میں گندگی پھیل رہی ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی شہری علاقوں سے بیمار جانوروں کے ذبح خانوں کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔