سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ڈاکووں نے کار سوار فیملی سے11ہزار سعودی ریال اور طلائی زیوارت لوٹ لئے ، صدر ڈسکہ کے علاقہ مالو مہے کے قریب چار ڈاکووں نے ظفر اقبال کی کار کو روکا اور کار میں موجود فیملی سے لاکھوں روپے مالیت کے11ہزار سعودی ریال اور طلائی زیورات لوٹ لئے اورفرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔