• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کے بیرون ملک جانے پر پابندی نہیں،چوہدری نثار

اسلام آباد( مانیٹرینگ ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں نہیں، کوئی کیس بھی نہیں، اُن کے بیرون ملک جانے پر پابندی نہیں، آج کوئی ضلع ایسا نہیں جہاں پاسپو ر ٹ آفس نہیں، میگا سینٹر کھلنے سے کرپشن ختم ہو گی۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اب نادرا کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرنا آسان ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی لوگوں نے چار، چار شناختی کارڈ لئے ہوئے تھے، شناختی کارڈ کو غلط استعمال کیا جاتا تھا، آئندہ کوئی کارڈ قبل از وقت بلاک نہیں ہو گا۔ چوہدری نثار نے مزید بتایا کہ اگر کسی کی شناخت بارے میں کوئی شبہ ہو گا تو پہلے نوٹس جاری ہو گا، پونے دو لاکھ کے قریب پاسپورٹ مکمل طور پر کینسل ہو گئے ہیں، تاہم متعلقہ افراد کو اپیل کا حق حاصل ہے۔
تازہ ترین