قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے نہال ہاشمی کے بیان پر اپنے رد عمل کہا ہے کہ جس طرح اداروں کو دھمکیاں دی گئی ہیں،کل صدرمملکت کوایک لفظ بھی نہیں بولنے دیں گے۔
جس طرح دھمکیاں دی گئیں اس پر پارلیمنٹ کے اجلاس میں بحث کریں گے،انکوائری کرنے والوں کو اس طرح ڈرانا اوردھمکانا کسی طورپر مناسب نہیں،کل کے اجلاس میں نہال ہاشمی کو ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ بھی کریں گے۔
خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ ملک غنڈہ گردی سے نہیں چلے گا،سپریم کورٹ نے ایک جے آئی ٹی بنائی ہے ،اس کو کام کرنے دیا جائے ،جے آئی ٹی ممبران کو ڈرانا دھمکانا سمجھ سے بالاتر ہے۔