گجرات،سرائےعالمگیر (نمائندہ جنگ،نامہ نگار) اے سی گجرات ظہیر عباس چٹھہ نے گرانفروشی پراشیائے خور و نوش کے زائد ریٹ وصول کرنے پرسپرسٹورکے مالک عثمان کو 5ہزار روپے ،دالیں اور دیگر اشیا مہنگے داموں فروخت کرنے پر سٹور مالک عامر کو 20ہزار روپے، شاہدمحمود اور راشد کو5،5ہزار روپے جبکہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر بخشوپورہ میں سٹور مالک عبداللہ کو20ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔