سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) دریا ئےچناب میں پانی کی آمد میں مزید 4000 کیوسک اضافہ ریکارڈکیا گیا ، مقبو ضہ جموں وکشمیر کی وادی سے بہہ کر آنے والے دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد جمعرات کے روز شام 6بجےکے بعد پانی کی آمد 64044 سے بڑھکر68415رہی جبکہ اخراج 37294سے بڑھکر 40665رہامرالہ بیراج کے مقام پر جموں توی میں2415مناواں توی میں1345اور مرا لہ روای لنک میں 16200 اور اپرچناب لنک میں 11550 اور دریائے چناب میں پانی کا بہاو 60461کیوسک سے بڑھکر 64655ہو گیا، شہر سیالکوٹ سے گزرنے والے قدرتی نالوں نالہ ایک کے نالہ بھیڈ سمیت نالہ پلکھو میں پانی کا بہاو معمول کے مطابق رہا۔