لاہور،گجرات(مانیٹر نگ سیل،نمائندہ جنگ) انسداد صدہشت گردی فورس نے لاہور کے علاقے سگیاں پل کے پاس کارروائی کرتے ہوئے شہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ کارروائی کے دوران 3دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور دستی بم برآمد کر لئے ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی سے ہے۔جبکہ دہشت گرد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ گرفتار کئے گئے دہشت گرد سیکورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔دوسری جانب سی ٹی ڈی نے 2دہشت گرد گرفتار کر کے 2ڈیٹونیٹر اور بارودی مواد برآمد کر لیا، سی ٹی ڈی لاہور نے خفیہ اطلاعات پر گذشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے گجرات بس اسٹینڈ سے 2 دہشت گرد گرفتار کر کے ان سے 2 ڈیٹونیٹر اور بارودی مواد برآمد کر لیا اور تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گرد گجرات میں ڈی پی او آفس، ڈی سی او آفس سمیت اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دہشت گرد گرفتار