سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)اغوا کا مقدمہ درج نہ ہونے پرمغوی کے ورثاکا پولیس کیخلاف مظاہرہ کیا ۔ گذشتہ روز تھانہ سول لائن کے علاقہ ضلع کچہر ی میں تھانہ ستراہ میں لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ستراہ صلاح الدین کے خلاف احتجاج کیا۔ شرکا نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر شرکا نے ایس ایچ او ستراہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ااور مطالبات کے حق میں نعرے لگائے بعدازاں احتجاجی پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔