وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ساہیوال پاور پلانٹ سے 1320 میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ساہیوال پاور پانٹ کا یونٹ ون 660 میگا واٹ بجلی پہلے ہی پیدا کر رہا تھا،جس کے بعد اب پاور پلانٹ کے یونٹ2نے بھی 660 میگاواٹ بجلی پیدا وار شروع کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹ کے یونٹ 2 کو 168 گھنٹے کے لیے تجرباتی طور پر چلایا گیا ہے اور اس شاندار کامیابی پر ہم اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں۔