• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہری پور :ضلعی ناظم 8سرکاری گاڑیوں پر قابض

Haripur District Nazim 8 Occupying Government Vehicles
ہری پور سے تحریک انصاف کے ضلع ناظم عادل اسلام 8 سرکاری گاڑیوں پر قابض ہیں ،انہوںنے5 گاڑیاں ہونے کے باجود سرکاری خزانے سے 3 نئی گاڑیاں خریدیں ۔

لینڈ کروزر ،ویگو اور پجارو گاڑیاں ہری پور کے ضلعی ناظم کے زیر استعمال ہیں، ڈپٹی کمشنر ہری پور نے ضلع ناظم سے 5 گاڑیاں واپس مانگ لیں۔

ڈپٹی کمشنر ہری پور کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ضلع ناظم کو صرف ایک 1300 سی سی گاڑی رکھنے کی اجازت ہے۔

ضلع ناظم نے تین نئی گاڑیوں کی خریداری پر قومی خزانے سے 84 لاکھ خرچ کر ڈالے جبکہ 8 گاڑیوں کے فیول اور مینٹیننس کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا خرچہ بھی سرکاری خزانے سے ادا ہو رہا ہے ۔

ضلع ناظم ہری پور عادل اسلام سے جب جیو نیوز نے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا ان کے پاس صرف ایک ہی سرکاری گاڑی ہے جبکہ ان کو کوئی خط بھی موصول نہیں ہوا ۔

عادل اسلام پی ٹی آئی کے ایم پی اے فیصل زمان کے بھائی ہیں، جن کے خلاف کرپشن کے الزام پر کچھ عرصہ قبل تحریک عدم اعتماد بھی لائی گئی تھی ۔
تازہ ترین