صوابی( نمائندہ جنگ) جے یو آئی گوہاٹی کے سیکرٹری جنرل مولانا عتیق اللہ کے بھتیجے فیض اللہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ۔ فیض اللہ ولد شاکر اللہ نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گذشتہ شام قاسم کے ہمراہ جارہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ مجروح بعد ازاں جمعہ کی صبح زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ مقتول کو آبائی قبر ستان موضع سیرئی گوہاٹی میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کی رسم قل کل گوہاٹی میں ادا کی جائے گی۔