سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ نے سبزی و فروت منڈی ایمن آباد روڈ سیالکوٹ کا دورہ کیا اور منڈی سبزیوں اور فروٹ کی خریدو فروخت ، قیمتوں اور معیار کا جائز ہ لیتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام میں اشیائے خورد کے قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے اور عوام الناس کو معیار اشیائے خورد نوش مناسب داموں پر فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے اشیائے خورد نوش کی طلب و رسدپر نظر رکھی ہوئی ہے ۔