شیخوپورہ، نارنگ منڈی(نمائندہ جنگ سے، نامہ نگار)چلتی بس میں نوجوان نے فا ئر نگ کر کے زمیندارکو قتل کر دیا۔ نا روال رو ڈ پر لد ھیے والاکے قر یب چلتی بس میں دیرینہ دشمنی کی رنجش پر زمیندارشکیل احمد کو ایک نوجوان نے فا ئر نگ کر کے قتل کر دیا اور بس سے اتر کر تما م مسا فروں کو اسلحہ دیکھا کر حراساں کر کے فرار ہو گیا ۔ چند بر س قبل ملز م دلبر کا بھا ئی قتل ہو گیا تھا جسکا مقد مہ مقتول شکیل احمد کے خلاف بھی درج ہوا تھاگز شتہ رو ز شکیل احمد شہر آنے کی خا طر اپنے گا ؤں قلعہ کا لرسے بس پر سوار ہو ا تو راستے میں گا ؤں کوٹ میانی سے ملز م دلبر بھی بس میں سوار ہو گیا اور اس نے فا ئر نگ کر کے شکیل احمد کو قتل کر دیا جس کی لا ش نا رنگ منڈی پو لیس نے پو سٹ ما رٹم کے لئے بجھوا دی ہے ۔اور ندیم جاوید کی مدعیت میں ملزمان دلبر ،آصف ا ور طاہر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔