سینئر صحافی اعزاز سید پر حملے کے خلاف راولپنڈی پریس کلب کے باہر صحافی تنظیموں نے مظاہرہ کیا،مظاہرے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی شرکت کی۔
راولپنڈی پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ پی ایف یو جے، نیشنل پریس کلب کےزیراہتمام کیا گیا۔
مظاہرین سے خطاب میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اللہ اعزاز سید کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے۔
پی ایف یو جے کےصدر افضل بٹ کا کہنا تھا کہ احتجاج ان طاقتوں کو پیغام ہے جو آزاد صحافت کا منہ بند کرنا چاہتی ہیں، وفاقی حکومت اعزاز سید پر حملے کےملزمان کو فوری گرفتار کرے۔
اس موقع پر سینئر صحافی اعزازسید نے کہا کہ سچائی کا چراغ نہ پہلے بجھنے دیا نہ آئندہ بجھنے دیں گے۔