راولپنڈی(صبا ح نیوز)راولپنڈی میں ٹارگٹڈ کلنگ کی واردات میں ترک کمپنی البیراک کا ملازم قتل کر دیا گیا۔ 30 سالہ عاشر آصف نامی ملازم رحمان آباد کے قریب سروس روڈ پر صفائی کے لئے پہنچاتھا کہ موٹر سائیکل سواروں نے علی الصبح فائرنگ کا نشا نہ بنا یا۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق تین گھنٹے تک نعش بینظیر بھٹو ہسپتال پڑی رہی۔لاش پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کی گئی۔ مقتول کی کسی سے دشمنی تھی یا کچھ اور معاملہ تھا اس بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں ۔