لندن(صباح نیوز) متحدہ لندن کے قائد الطاف حسین کی وزیر اعظم سے فون پر بات کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان ایم کیوایم لندن کاکہنا ہے کہ وزیراعظم ہائوس کے عملے نے انکے قائد کیساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔دوسری جانب لندن سے جاری بیان کے مطابق ایم کیوایم کے قائد نے گزشتہ دنوں وزیراعظم نوازشریف سے بات کرنے کیلئے فون کیا، آپریٹر نے دومرتبہ ہولڈکرایا اور غائب ہوگیا، تیسری باری پر متحدہ کے قائد نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے سسلی مافیا کے متعلق ریمارکس پر بات کرنا ہے مگر بات نہ بنی۔ ترجمان نے کہا کہ اس صورتحال میں یہی کہا جاسکتا ہے کہ ججوں نے حکومت کے متعلق جوریمارکس دیے وہ صحیح ہیں۔