• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختلاف رائے ٹکرائو نہیں، عدلیہ سے محاذ آرائی کی افواہیں غلط ہیں، چوہدری نثار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے حکومت اور عدلیہ کے درمیان ٹکرائو اور محاذ آرائی کے تاثر کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلاف رائے ٹکرائو نہیں، عدلیہ سے محاذ آرائی کی افواہیں غلط ہیں، بدقسمتی سے بعض عناصر نے اداروں اور حکومت میں غلط غلط فہمیوں کا ٹھیکہ لے رکھا ہے، کسی ایک معزز جج کے مکالمے یاکلمات پرحکومت کی جانب سے دکھ اور افسوس کے اظہار کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ حکومت اور عدلیہ میں کسی قسم کی محاذ آرائی ہونی چلی ہے یا تصادم کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ہفتےکوردعمل کااظہار کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ نقطہ نظر کے اختلاف کو تصادم سے تشبیہ دینا اورہرمعاملے کو اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کرنا دراصل اس سوچ کی عکاسی کرتا ہے جو ملک میں استحکام کی بجائے ٹکراؤ اور انتشار چاہتی ہے۔
تازہ ترین