ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی ) ڈونگا گلی مشتعل افراد نے تھانے پر ہلہ بول دیا پولیس پر پتھرائو کیا پولیس نے جواباً ہوائی فائرنگ کی جس کے بعد مشتعل افراد نے ایبٹ آباد مری روڈ کو بند کر دیا بعد ازاں لاٹھی چارج، آنسو گیس اور شیلنگ کے بعد روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا واقعہ ہفتہ کی سہہ پہر اس وقت پیش آیا جب جی ڈی اے ایبٹ آباد کے انسپکٹر سردار شوکت نے ڈونگا گلی میں نیشنل ہائی وے کے جی ایم کے بنگلے کے چوکیدار شعیب پر معمولی توں تکرار کے بعد تشدد کیا جس کے بعد شعیب اپنے حامیوں کے ہمراہ تھانے میں رپورٹ کیلئے پہنچ گیا اور پیچھے سے جی ڈی اے کے انسپکٹر سردار شوکت درجنوں حامیوں کے ہمراہ تھانہ پہنچ گئے اور وہاں پر توڑ پھوڑ اور ہلہ گلہ شروع کر دیا اور اس ساتھ ساتھ پولیس تھانے پر پتھرائو بھی شروع کر دیا پولیس نے واقعہ کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے ہوئی فائرنگ کی جس کے بعد مشتعل افراد منتشر ہو گئے اور بڑے بڑے پتھر روڈ پر پھینک کر مری روڈ بلاک کر دی جس کے بعد تھانہ کے ایس ایچ او نصیر احمد نے واقعہ کی اطلاع اپنے اعلیٰ افسران کو دی اور مزید پولیس نفری طلب کر لی پولیس نے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی اور مشتعل افراد کو منتشر کر کے روڈ کو کھول دیا اس دوران بڑی تعداد میں سیاح بھی پھنس گئے پتھر لگنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے پولیس نے مختلف سنگین مقدمات کے تحت سردار شوکت اور ان کے حامیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی اور ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔