گجرات،لالہ موسی(نمائندہ جنگ،نامہ نگار) اے ڈی سی فنانس/پرائس مجسٹریٹ نے مختلف مارکیٹوں اور د کانوں چھاپےمارکر ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اورگرانفروشی پر متعدد دکانداروں کو 11500روپے جرمانہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات ظہیر عباس چٹھہ نے اشیائے خور و نوش کے زائد نرخ وصول کرنے پر مصالحہ سٹور کے مالک اور جنرل سٹور کے مالک کو10،10 ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔ اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی نے بھی متعد د گرانفروشوں پر 8500روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔