ملتان (سٹاف رپورٹر) ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن ملتان کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ چیف وارڈن و کنٹرولرپروفیسرڈاکٹرخالدحسین قریشی کےخلاف 500 ڈاکٹروں کے دستخطوں کے ساتھ درخواست وزیر صحت و سیکرٹری صحت پنجاب کو بھجوادی گئی ہے ، چئیرمین وائی ڈی اے ڈاکٹر حسن چاون ، صدر ڈاکٹر فیصل عزیز ، ڈاکٹر علی رضا ، ڈاکٹر سہیل ، ڈاکٹر نوید ، ڈاکٹر اعجاز ، ڈاکٹر عمیر ، ڈاکٹر کبیر ، ڈاکٹر فاران ، ڈاکٹر زاہد ، ڈاکٹر اشفاق صدیقی ، ڈاکٹراجمل بزدار کا کہناہے کہ جب تک انہیں دونوں عہدوں سے نہیں ہٹایا جاتا ، ڈاکٹرکمیونٹی میں بے چینی رہے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی آپریشن تھیٹرز میں صفائی کا براحال ہے وائس چانسلر نے نیورو سرجری ، آرتھو پیڈک ،ای این ٹی آپریشن تھیٹر وہاں منتقل کردیئے ہیں مگر درکار سہولیات فراہم ہی نہیں کی گئیں۔