فارورڈ کہوٹہ ( نمائندہ جنگ ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پلنگی کو گزشتہ سال سے ہائی سکول کا درجہ مل چکا ہے ۔ مگر سکول میں اساتذہ اور سٹاف نا مکمل ہیں، دوسری طرف سکول کی جماعت نہم میں زیر تعلیم ساٹھ بچیوں کی رجسٹریشن بھیجنے میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں جس سے بچیوں کے والدین پریشان ہیں اس صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے ۔علاقہ کے عوام راجہ صبور راٹھور ،سید محمود گیلانی ،خادم حسین بھٹی ،راجہ اتحاد راٹھور ،چوہدری شیر محمد ،چوہدری الف دین آف نکر ،راجہ خورشیداحمد خان راٹھور ،راجہ محمد اعظم خان راٹھور گائوں بانڈی چکیاس ،راجہ محمد خالق راٹھور نے وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیر تعلیم آزاد کشمیر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مرکزی ادارے کا سٹاف پورا کر کے اپنے علم دوستی کے دعویٰ کو عملی جامہ پہنا ئیں۔